(ایجنسیز)
چین کے مشرقی صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جب کہ 90 زخمی ہو گئے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں واقع مارکیٹ میں صبح سویرے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو
گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر کےواقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔